شارجہ میں کتاب میلہ، سونے کے پانی سے لکھا قرآن پاک کا نسخہ اہل ایمان کی توجہ کا مرکز بن گیا

شارجہ (پی این آئی) متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں منعقد کیے جانے والے کتاب میلے میں قدیم قلمی نسخوں اور نایاب کتابوں کا گوشہ کتاب دوستوں کی دلچسپی کا محور بنا ہوا ہے-اس گوشے میں شیشے کے بکس قلمی نسخوں اور نایاب کتابوں سے سجے ہوئے ہیں- انکی تاریخی اور ادبی قدر و قیمت بہت زیادہ ہے اس وجہ سے انہیں شیشے کے سر بند بکسوں میں رکھا گیا ہے-

عرب اخبار کے مطابق یہاں 24 قیراط سونے کے پانی سے تیار کردہ قرآّن کریم کا نسخہ بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے- یہ بارہویں صدی عیسوی کا ہے- اس کا ہدیہ پانچ لاکھ یورو تک پہنچ چکا ہے- شارجہ کتب میلے میں انٹرنیشنل آرٹسٹ پیبلو پکاسو کے 31 فن پارے بھی شائقین کی طرف سے پسند کیے جارہے ہیں- اس کی قیمت 4 لاکھ 50 ہزار یورو مقرر ہے-

گھوڑوں سے متعلق کتاب بھی شائقین کی توجہ کا محور بنی ہوئی ہے- اسے چوبیس قیراط سونے کے خالص پانی سے سجایا گیا ہے-
شارجہ کتب میلے میں نایاب قلمی نسخوں کا انتخاب دس لاکھ 50 ہزار یورو میں فروخت کیا جارہا ہے۔۔۔۔

close