اٹک چھچھ میں امن و امان کی خراب صورتحال، پی ٹی آئی کے ایم این اے میجر (ر) طاہر صادق بھی بول پڑے

ضلع اٹک میں بدامنی، چوری، ڈاکے ناقابل برداشت ہیں،پولیس کیا کررہی ہے، حالات فوری بہتر کئے جائیں، عوام کے ساتھ ہوں‘حضرو میں صراف اور یٰسین کلاں کے شخص کو لوٹنے وا لے مجرموں کو فوری گرفتار کیا جائے‘ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق کا ایکشن
اٹک(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 55 میجر(ر) طاہر صادق نے کہا ہے کہ ضلع اٹک خاص طور پر علاقہ چھچھ تحصیل حضرو میں امن و امان کی صورتحال غیر تسلی بخش ہے،

آر پی او راولپنڈی،ڈی پی او اٹک اور ایس پی انویسٹی گیشن اٹک سے اس حوالہ سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے،پولیس کے اعلیٰ حکام میں نے یقین دلایا ہے کہ پولیس کی طرف سے امن وامان کی بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور3روز قبل محمد اشفاق صراف سے شام کے وقت ڈکیتی کرنے والے ملزمان جلد قانون کے کٹہرے میں ہونگے، وہ پی ٹی آئی ضلع اٹک کے سیکرٹری اطلاعات عمران خان سے گفتگو کررہے تھے،میجر (ر) طاہر صادق نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے جان ومال اور عزت و آبرو کے تحفظ کو یقینی بنائیں اس سلسلہ حکومتی نمائندے اور خاص طور پر عوام الناس پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی،

اس موقع پر عمران خان نے میجر طاہر صادق کوچھچھ محافظ کمیٹی تحصیل حضرو کے وفد کی ڈی پی او رانا شعیب محمود سے چھچھ کے امن وامان کے حوالہ سے ہونے والی میٹنگ کی تفصیلات اور میٹنگ کے بعد ہونے والی پیش رفت اور ڈی پی او اٹک کی طرف سے کیے جانے والے عملی اقدامات سے آگاہ کیا جس پر میجر طاہر صادق نے چھچھ محافظ کمیٹی کے مثبت کردار کی تعریف کی اور اپنی طرف سے چھچھ محافظ کمیٹی کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔۔۔۔

close