شہبازشریف کو ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دے دیا، سیاسی سرگرمیاں محدود

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف بخار میں مبتلا ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے، اور ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو بخار ہوا ہے، اور ڈاکٹروں نے انہیں سیاسی سرگرمیاں محدود کرکے آرام کرنے کا کہا ہے۔۔۔۔

close