مذاق میں بیٹے کا ڈی این اے ۓٹیسٹ کرانے والے جوڑے پر بجلیاں گر گئیں

واشنگٹن (پی این آئی) اپنے ہی بیٹے کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے والے میاں بیوی کو تب پچھتاوا ہو نے لگا جب لیبارٹری نے بیٹے کا باپ کسی اور شخص کو ثابت کر دیا۔یہ واقعہ امریکہ میں پیش آیا جہاںایک جوڑے کو اپنے بیٹے کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانا مہنگا پڑ گیا۔ ٹیسٹ کا ایسا نتیجہ آگیا کہ دونوں کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست یوٹاہ کے رہنے والے جوڑے نے مذاق ہی مذاق میں اپنے 12 سالہ بیٹے کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جس کا نتیجہ انتہائی پریشان کن تھا۔ ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ میں بچے کی ماں تو وہی تھی لیکن باپ کی جگہ اس کے والد کے نام کی بجائے نامعلوم لکھا گیا تھا۔امریکی جوڑے نے بیٹے کی پیدائش کیلئے آئی وی ایف کا طریقہ اپنایا تھا۔ ڈی این اے رپورٹ کے بعد انکشاف ہوا کہ پیدائش کے حوالے سے مدد دینے والے کلینک نے غلطی سے خاتون کے مواد کو کسی اور شخص کے موادکے ساتھ مکس کردیا تھا۔ بجلی بن کر گرنے والی اس خبر کے بعد اس جوڑے نے کلینک کے خلاف کیس دائر کردیاہے۔۔۔۔۔

close