ترک حکومت نے جنگل میں پہلی لائبریری کھول دی

انقرہ(پی این آئی ) ترک حکومت کی جانب سے جنگل میں پہلی لائبریری کھول دی گئی۔حکومت کی جانب سے بنائی جانے والی اس لائبریری میں دو ہزار کے قریب کتابیں موجود ہیں۔ترکی کے خبر رساں ادارے کے مطابق جنگلوں میں جن درختوں کی نشونما رک گئی تھی ان میں کتابوں کے فیکس بنا کر یہاں لائبریری کھولی گئی ہے۔ترکی لائبریریوں کو فروغ دینے کے لیے پہلے بھی کئی اقدامات کر چکا ہے۔ بچوں،نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد اس لائبریری سے استفادہ حاصل کر رہی ہے اور ان کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہریالی کے درمیان بیٹھ کر کتابیں پڑھنے کا الگ ہی مزہ ہے۔ترکی میں اس سے قبل کچھ عرصہ پہلے پارک میں اوپن لائبریری کھولیں گئی تھی جسے لوگوں نے بہت پسند کیا تھا۔

close