مردہ قرار دی گئی خاتون کے ہاں 3بیٹوں کی پیدائش، نام نواز شریف، شہباز شریف اور حمزہ شہباز رکھ دئیے

کالاشاہ کاکو(آئی این پی)نجی اسپتال سے مردہ قرار دی گئی خاتون کے ہاں تین بیٹوں کی پیدائش، محنت کش باپ نے بیٹوں کے نام نواز شریف شہباز شریف اور حمزہ شہباز رکھ دئے کامیاب اور بروقت آپریشن سے خاتون اور اسکے بچوں کی جان بچانے پر ٹی ایچ کیو اسپتال کا عملہ اور خاتون کے ورثا خوشی سے نہال وزیر اعلی پنجاب اور وزیر صحت کی ایم ایس ٹی ایچ کیو اسپتال مریدکے کو مبارک باد بتایا جاتا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکن نواز شریف فیملی کے دیوانے مریدکے کے رہائشی محنت کش اسجد کی شادی کو تیرہ سال گزر چکے تھے مگر اولاد سے محروم تھا اس نے منت مانگی کہ اللہ تعالی اسے اولاد دے تو اگر بیٹا ملا تو میاں نواز شریف نام رکھے گا اور اگر بیٹی ملی تو کلثوم نواز نام رکھے گا محنت کش کی اہلیہ امید سے تھیں جنہیں وہ مقامی پرائیویٹ اسپتال لیکر گیا جہاں پرائیویٹ اسپتال کی انتظامیہ نے ادویات سمیت اسی ہزار روپے کی محنت کش سے ڈیمانڈ کی اور بتایا اسکی اہلیہ کے پیٹ میں دو بچے ہیں بڑا آپریشن ہوگا اور ماں کی جان بھی جاسکتی ہے محنت کش کی اہلیہ کی نجی اسپتال میں حالت غیر ہوگئی جسے نجی اسپتال عملہ نے مردہ قرار دیکر اسپتال سے نکال دیا محنت کش روتا ہوا اپنی اہلیہ کو لیکر مریدکے ٹی ایچ کیو اسپتال پہنچا جہاں ایم ایس ڈاکٹر احمد عمار نے مایہ ناز گائناکالوجسٹ لیڈیز ڈاکٹروں کے ہمراہ فوری طور پر تین گھنٹے مسلسل جدوجہد کے بعد نہ صرف محنت کش کی اہلیہ کو بچالیا بلکہ اس کو بتایا کہ اللہ تعالی نے اسے تین خوبصورت بیٹیوں سے نوازا ہے کامیاب آپریشن کے ذریعے محنت کش کی اہلیہ اور اسکے پیٹ میں تین بچوں کو بچانے پر جہاں ایم ایس ڈاکٹر عمار انکا عملہ خوش تھا وہاں تیرہ سال بعد تین بیٹے ملنے پر محنت کش اور اسکا خاندان خوشی سے نہال تھا وہاں اس نے مٹھائی تقسیم کرتے اعلان کیا وہ اپنے بیٹوں کے نام اپنے قائد میاں نواز شریف میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ساتھ منسوب کرتے ہیں کامیاب آپریشن میں خاتون اور اسکے تین بچوں کی جان بچانے پر گفتگو کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر احمد عمار نے کہا مریدکے ٹی ایچ کیو اسپتال میں جدید سہولتوں سے آراستہ گائنی اسپتال موجود ہے جہاں چوبیس گھنٹے ڈاکٹروں کی ٹیمیں ہمہ وقت مریضوں کو چیک کررہی ہیں عوام پرائیویٹ اسپتالوں میں لٹنے اور جانیں خطرہ میں ڈالنے کی بجائے مریدکے ٹی ایچ کیو اسپتال مریضوں کو لیکر آئیں جہاں ہر سہولت کھانا ادویات باالکل مفت ہیں محنت کش کی اہلیہ اور تین بچوں کی بروقت طبی امداد فراہم کرکے جان بچانے پر وزیر اعلی عثمان بزدار اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے مریدکے ٹی ایچ کیو اسپتال کے ایم ایس اور انکی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔۔۔۔

close