خاتون کو بچانے کیلئے دریا میں کودنے والا شخص خود ڈوب کر ہلاک ہوگیا

لندن (آئی این پی ) لندن میں خاتون کو دریا میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش کرنے والا شخص خود ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق دریائے ٹیمز پر لندن برج سے ایک خاتون دریا میں گرگئی تھی جسے بچانے کے لیے 2 افراد دریا میں کود گئے۔ واقعے کے فوری بعد ریسکیو اہلکاروں کو بھی طلب کرلیا گیا جنہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون اور ایک شخص کو بچالیا تاہم دوسرے شخص کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا۔ بعد ازاں پولیس کو لاپتہ شخص کی لاش کئی گھنٹوں بعد ایک دوسرے مقام سے مل گئی۔ پولیس کی جانب سے مرنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔۔۔۔۔

close