چولستان کی دلدل میں پھنس کر 2 اونٹ جان سے گئے، ایک کو بچا لیا گیا

رحیم یار خان (آئی این پی ) رحیم یار خان کے علاقے میں دلدل میں پھنس کر 2 اونٹ ہلاک ہوگئے، جب کہ ایک کو بچا لیا گیا۔ مقامی افراد کے مطابق اتوار کو اونٹ اور اس کا بچہ چولستان کے دلدل میں پھنس کر ہلاک ہوگئے ، جب کہ تیسرے اونٹ کو مقامی افراد نے رسیوں سے کھینچ کر باہر نکالا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پھنسے تیسرے اونٹ کو نکالنے کیلئے رسیوں کا ایک سرا گاڑی سے باندھا اور دوسرا سرا اونٹ کے گرد مضبوط کر اسے کھینچ کر نکالا۔

مقامی افراد نے مزید بتایا کہ علاقے میں یہ دلدل بارشوں کے باعث جمع ہونے والے پانی سے بنی ہے۔ جس کے بعد ریوڑ سے الگ ہونے والے تین اونٹ اس جانب آنکلے تھے اور دلدل میں پھنس گئے تھے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اونٹوں کو نکالنے کیلئے چولستان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سے متعدد بار رابطہ کیا گیا ، تاہم کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی کوئی مدد کو نہ آیا۔۔۔۔جہانگیر ترین کا طوفان پنجاب میں تبدیلی لاکر رُکےگا، مسلم لیگ ن نے کسی کھیل کا حصہ بننے سے انکار کر دیا لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کا طوفان شاید پنجاب میں تبدیلی لاکر رُکےگا، جہانگیرترین کا جو طوفان کھڑا ہے یہ پنجاب میں تبدیلی کی حد تک رہے گا، مسلم لیگ ن پنجاب میں کسی کھیل کا حصہ بننے کو تیار نہیں۔ انہوں نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ جیت نے ثابت کردیا ہے 19 فروری کو نیازی حکومت نے ووٹ چوری کیے تھے۔ڈسکہ انتخابی نتیجے نے عمران خان کو سرٹیفائیڈ ووٹ چورہونے کا سرٹیفکیٹ دے دیا ہے۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی کا اندرونی معاملہ ہے ن لیگ سے کوئی رابطہ نہیں۔ مسلم لیگ ن پنجاب میں کسی دوسرے کے کھیل کا حصہ بننے کو تیار نہیں۔انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ پاکستان ہر ووٹرز اپنے علاقے شہرگاؤں کی حالت بدلنا چاہتا ہے ، ہر نوجوان پاکستان کی معیشت کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتا ہے، پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کو برباد کردیا ہے، عمران نیازی اناڑی مافیا ہے، ملک کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ہے، عمران اناڑی نے وہ کام کیا جو پاکستان کے دشمن بھی نہیں کرسکتے تھے، اس حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے یقین دہانی کروائی ہے کہ 2026ء تک ملک کے دفاعی اور ترقیاتی بجٹ میں اضافہ نہیں ہوگا، یعنی پانچ سال پاکستان کا دفاعی اور ترقیاتی بجٹ منجمد رہے گا تو پاکستان کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔ہمیں پاکستان کی معیشت بحال، تاکہ لوگوں کی

غربت ختم ہو، نیا روزگار پیدا ہو، وسائل پیدا ہوں، جب کسی ملک کی معیشت سکڑنے لگ جاتی ہے تو وسائل بھی سکڑنے لگ جاتے ہیں، معیشت کی تباہی کی بڑی وجہ بزنس کو تباہ کرنا ہے۔ معیشت میں جب انتقام اور خوف پیدا کیا جاتا ہے تو سرمایہ بھاگ جاتا ہے، اربوں ڈالر کا سرمایہ بھاگ چکا ہے، اور بھاگ رہا ہے، اگر موجودہ صورتحال کو ریورس نہ کیا تو پاکستان کے چلتے کاروبار بھی بند ہوجائیں گے،ہر سرمایہ کار ملک سے پیسا نکال کر باہر لے جانے کو عافیت سمجھے گا۔پہلے مسلم لیگ ن کو انتقام پر رکھا ہوا تھا اب پی ٹی آئی کے خود اپنے لوگ کہتے ہیں یہ انتقام کررہی ہے۔

close