پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا مگر کس میدان میں؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

جنیوا(پی این آئی )پاکستان نے خوش رہنے والے ممالک میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ۔نجی نیوز چینل کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق پاکستان 105ویں جبکہ بھارت 139ویں پوزیشن پر ہے۔اس فہرست میں فن لینڈ پہلے ،آئس لینڈ دوسرے ،ڈنمارک تیسرے ،سوئٹز رلینڈ چوتھے جبکہ نیدر لینڈ

پانچویں نمبر پر ہے ۔ امریکہ چار درجے ترقی کے بعد اٹھارہ سے چودہ نمبر پر آگیا جبکہ چین 84 ویں، نیپال 87ویں، بنگلہ دیش 101ویں، میانمار 126ویں اور سری لنکا 129 ویں نمبر پر موجود ہے۔اس رپورٹ میں گیلپ ڈیٹا کا استعمال کیا گیا ہے جس میں 149 ممالک کے لوگوں کو اپنی خوشی کا درجہ دینے کے لئے کہا گیا تھا۔خیال رہے کہ 2019 میں پاکستان 67 جب کہ بھارت 144 ویں نمبر پر موجود تھا۔

close