اللہ کی رحمت، برسوں تک اولاد کیلئے ترسنے والی خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

نائیجریا (این این آئی)نائیجریا میں ایک 49 سالہ خاتون نے 6 بچوں کو جنم دیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیکنیس ڈورس لیوی ولن نے 4 لڑکیوں اور 2 لڑکوں کو 9 فروری کو جنم دیا۔ خاتون کی شادی 1994 میں ہوئی تھی اور برسوں تک یہ جوڑا بچوں کے لیے ترستا رہا تھا اور 21 سال بعد 2015 میں جڑواں بچوں کی

پیدائش ہوئی۔خاتون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جڑواں بچوں کی پیدائش مقامی روایتی طریقہ علاج جیسے مساج اور جڑی بوٹیوں کے استعمال کا نتیجہ تھی۔انہوں نے کہا کہ 6 بچوں کی پیدائش میں ان روایتی ادویات کے استعمال کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔یانگو نامی قصبے میں رہائشی اس جوڑے نے بتایا کہ وہ 8 بچوں کی پیدائش پر خدا کے شکر گزار ہیں جس کے لیے انہیں برسوں تک انتظار کرنا پڑا۔انہوں نے بتایا کہ 6 بچوں کی پیدائش کے لیے آپریشن کی ضرورت نہیں پڑی اور ان کی پیدائش قدرتی طریقے سے ہوئی۔خاتون کے مطابق انہوں نے کبھی 8 بچوں کے بارے میں نہیں سوچا تھا مگر وہ مزید بچوں کے لیے بھی تیار ہیں۔۔۔۔۔ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا رسک نہیں لے سکتے، کتنے اراکین اسمبلی بک چکے ہیں؟ سیاسی میدان میں ہلچل مچ گئی اسلام آباد (پی این آئی) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں توڑنے کی زیر گردش خبروں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلیاں توڑنا ناممکن ہے ، ان حالات میں جب مہنگائی عروج پر ہے اور حکومت کوئی بہت بہتر کام نہیں کر سکی، اسمبلیاں توڑنے کا رسک نہیں لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 14 میں سے 6 لوگ بہت بڑا بیگ لے چکے ہیں۔ ایک بندہ دبئی سے چلا اور کراچی اُترا، اُس سے قبل اُس کا لندن میں رابطہ ہوا۔ جب نوٹ لیتے ہوئے لوگوں کو دیکھ لیں اور کارروائی نہ ہو ، وہ لوگ سینیٹ میں بیٹھے ہوں تو دیکھا دیکھی اور سینیٹرز

بکیں گے۔ 14 لوگوں کا مطلب ہے کہ اگر یہ لوگ واقعی عمران خان سے ناراض ہیں اور ناراضگی کی وجہ سے یہ لوگ پی ڈی ایم چلے گئے تو عدم اعتماد کی تحریک بھی آ سکتی ہے لیکن میرے خیال میں ایسا کچھ نہیں ہو گا۔لیکن یہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی آمد پر پشاور میں چودہ لوگ کیوں غیر حاضر تھے۔ وزیراعظم عمران خان اکیلا شخص ہے جو محنت کر رہا ہے اور یہ خود پرویز خٹک نے تباہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بوریوں کے نہیں بینکوں کے منہ کھول دیے گئے ہیں۔ سینیٹ کا الیکشن سر پر ہے اور لاہور میں ایک بندہ بڑے بڑے بیگز لے کر بیٹھا ہوا ہے اور جنوبی پنجاب سے تین ایم پی ایز آئیں گے۔انہوں نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ فوج غیر جانبدار ہے جبکہ دوسری جانب مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ فوج جانبدار ہے ، ان کے آپس میں ہی اختلافات ہیں۔ کیا مریم نواز یوسف رضا گیلانی کے اس بیان کی تردید کریں گی ؟

close