حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں واقع پاگل خانے ’ گدو اسپتال ‘ میں شادی کی تقریب کا انعقاد، کس کی شادی ہوئی؟ کون کون شریک تھا؟ دلچسپ خبر

حیدرآباد (پی این آئی)حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں واقع پاگل خانے ’ گدو اسپتال ‘ میں شادی کی تقریب کا انعقاد، کس کی شادی ہوئی؟ کون کون شریک تھا؟ دلچسپ خبر ۔صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں واقع پاگل خانے ’ گدو اسپتال ‘ میں شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر تین میں واقع دماغی امراض کے سب سے بڑے اسپتال ’سرکواس جی جہانگیر‘ (گدو) میں شادی کی تقریب کاانعقاد کیا گیا۔ شادی کی تقریب کے لیے گدو اسپتال کے ملازم نے عمارت میں واقع میدان میں شامیانہ لگایا اور بھرپور اہتمام بھی کیا۔شادی میں گدو اسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر اسٹاف سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت بھی کی۔ مہمانوں نے کرونا ایس او پیز کو بالائے طاق رکھ کر شادی میں شرکت کی اور وہ حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑاتے نظر آئے۔ اس معاملے پر جب اسپتال کے انچارج سے مؤقف لیا گیا تو انہوں نے تقریب کے انعقاد پر لاعلمی کا اظہار کیا اور معاملے کی تحقیقات کی یقین دہانی بھی کروائی۔۔۔۔

close