13 سالہ لڑکے کی کورونا کی رپورٹ منفی آئی لیکن وہ گھر میں مردہ پایا گیا، اس کی موت کی وجہ کیا بنی؟ جانیئے اس رپورٹ میں

واشنگٹن(پی این آئی)13 سالہ لڑکے کی کورونا کی رپورٹ منفی آئی لیکن وہ گھر میں مردہ پایا گیا، اس کی موت کی وجہ کیا بنی؟ جانیئے اس رپورٹ میں۔امریکا میں 13 سالہ لڑکے کی کروناوائرس کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے کے باوجود وہ گھر میں سیلف آئسولیشن کے دوران مردہ حالت میں پایا گیا۔ امریکی ریاست کیلی

فورنیا میں کم عمر لڑکے میں وبا کی علامات تھیں جس کے باعث اہل خانہ نے اس کا کرونا ٹیسٹ کروایا لیکن رپورٹ منفی آئی۔کرونا رپورٹ منفی آنے کے باوجود لڑنے نے گھر کے کمرے میں آئسولیشن اختیار کی کیوں کہ اس میں کرونا علامات موجود تھیں۔ بدقسمی سے چند روز بعد کم عمر لڑکا کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا۔میکس چھینج‘ نامی لڑکا 4 جولائی کو بیمار پڑگیا تھا اور اسی دن سے اس میں کرونا علامات ظاہر ہورہی تھیں، روزانہ کی بنیاد پر الٹیاں، نزلہ اور متلی عام ہوچکی تھی اسی لیے اس نے کرونا ٹیسٹ کروایا۔اہل خانہ کا کہنا ہے وبائی علامات ہونے کے باوجود کرونا رپورٹ منفی آنے پر ہم چونک گئے اور اب بھی تذبذت کا شکار ہیں کہ آیا میکس کی موت ہوئی کیسے؟ اس کی طبیعت دن بہ دن اچھی ہوتی جارہی تھی۔گھر والوں نے بتایا کہ موت سے تین دن پہلے بخار بھی ختم ہوگیا تھا اور اس کی زندگی معمول پر آرہی تھی۔میکس چھینج کی موت کی وجہ جاننے کے لیے اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے جس کی رپورٹ جلد آجائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close