کراچی، لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں چوری کی انوکھی واردات، چور قیمتی سامان کے بجائے نایاب کبوتروں کی 19 جوڑیاں لے اڑے، کتنے لاکھ مالیت تھی؟ سن کر آپ حیرت زدہ رہ جائیں گے

کراچی، (پی این آئی)کراچی، لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں چوری کی انوکھی واردات، چور قیمتی سامان کے بجائے نایاب کبوتروں کی 19 جوڑیاں لے اڑے، کتنے لاکھ مالیت تھی؟ سن کر آپ حیرت زدہ رہ جائیں گے۔ شہر قائد میں چوری کی انوکھی واردات کی گئی، چور قیمتی سامان کے بجائے لاکھوں مالیت کے نایاب کبوتر

لے اڑے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں یوسی چیئرمین کےگھر میں چوری کی انوکھی واردات رونما ہوئی جس میں چور قیمتی سامان کے بجائے19 نایاب کبوتروں کی جوڑیاں لے اڑے۔یوسی چیئرمین سردار غفور شکایت لے کر تھانے پہنچ گئے۔انہوں نے بتایا کہ 5 لاکھ مالیت کے کبوتر وں کی جوڑیاں گھر سے چوری ہوئیں۔کلا کوٹ تھانے میں نامعلوم کبوتر چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے کراچی پولیس نے رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد رقم برآمد کر لی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close