انوکھا شوق،صحرائے تھر کے نوجوان کی شہد کی مکھیوں سے دوستی ،نئی مثال قائم کر دی

تھر پار کر(پی این آئی)صحرائے تھر میں شہد کی مکھیوں اور نواجون کی دوستی مثال بن گئی۔گزشتہ دس سالوں سے شہد توڑنے والے نوجوان اور شہد کی مکھیوں کےمیل ملاپ نے علاقہ مکینوں کو حیران کر دیا ہے۔تھرپارکر کے شہر چھاچھرو کے رہائشی حبیب اللہ کی وجہ شہرت شہد کی مکھیوں سے اس کی وہ دوستی

ہے جو اب علاقے بھر میں مشہور ہو گئی ہے۔یہ نوجوان گزشتہ 10 سالوں سے شہد توڑنے کا کام کرتا ہے مگر آج تک کسی ایک بھی مکھی نے اسے نہیں کاٹا۔حبیب اللہ شہد توڑتے وقت نہ صرف زہریلی مکھیوں کو مٹھیوں میں بھر بھر کے اڑاتا ہے بلکہ انہیں اپنی قیمیض اور کپڑوں میں بھی ڈال لیتا ہے۔اگرچہ حبیب اللہ کا کام شہد کی مکھیوں سے ان کی محنت اور اثاثے کو چھین لینا ہے مگر اس کے باوجود شہد کی مکھیوں کی اس پر مہربانی سمجھ سے بالاتر ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close