لاہور میں لاک ڈاؤن کے دوران مرغے لڑانے کا ہلا گلا، پولیس نے چھاپہ مار کر رنگ میں بھنگ ڈال دی

لاہور(پی این آئی)کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ملک بھر میں جزوی لاک ڈاؤن تو ہے تاہم شہری اس لاک ڈاؤن کو خاطر میں نہیں لارہے، لاہور میں سڑکوں پر رش، لاہور میں مجمع لگاکر مرغوں کو لڑانے والے گرفتار کرلیے گئے۔خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے کورونا کی روک تھام کے لیے 24 مارچ سے

صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا جو 7 اپریل کو ختم ہونا تھاتاہم بعد ازاں اس میں 14 اپریل تک کی توسیع کردی گئی۔ لاہور میں بھی لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اس دوران لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پولیس نے 13ملزمان کو گرفتار کرلیا۔رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد غیر قانونی کاموں میں ملوث تھے اور مجمع لگوا کر مرغوں کی لڑائی کروارہے تھے۔واضح رہے کہ سندھ میں کورونا کے مجموعی کیسز 1318 اور ہلاکتیں 28 ہوچکی ہیں جن میں سے کراچی میں مریضوں کی تعداد 803 ہے جن میں سے 20 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close