عالمگیر وبا کورونا وائرس سےمتوقع ہلاکتوں کے پیشِ نظرسینکڑوں قبریں کھودنے کا حکم

کییو(پی این آئی) یوکرین کے شہر ڈنپرو کی مقامی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے متوقع ہلاکتوں کے پیشِ نظر سیکڑوں قبریں کھودنے کا حکم دیا ہے۔ڈنپرو میں اب تک کورونا وائرس کے 13 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے جب کہ اس شہر میں وائرس کی وجہ سے اب تک ایک ہلاکت بھی سامنے نہیں آئی

ہے۔اس کے باوجود بھی ڈنپرو کے میئر کی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ حکام مشکل حالات سے لڑنے کی تیاری کر رہے ہیں اور اس ضمن میں ہم نے کورونا وائرس کی وجہ سے متوقع ہلاکتوں کے پیشِ نظر 600 نئی قبریں تیار کی ہیں۔علاوہ ازیں ڈنپرو کے میئر نے یہ بھی کیا کہ 600 قبروں کے علاوہ ہم نے ایک ہزار پلاسٹک بیگز کا بھی انتظام کرلیا ہے جس میں کورونا وائرس سے مرنے والے شخص کی لاش رکھی جاتی ہے۔میئر کےاعلان کے بعد عوام کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ یہ خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں جب کہ متعدد لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے میئر لوگوں کو سماجی دوری اختیار کرنےکی اہمیت واضح کرنا چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ 19 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ ساڑھے 88 ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار بھی چکے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close