ایک اور منکی پاکس کا کیس! نوجوان میں وائرس کی تصدیق

کراچی (آن لائن) کراچی کے 19 سالہ نوجوان میں منکی پاکس کی تشخیص کے بعد سندھ میں ایم پاکس کے متاثرہ کیسز کی تعداد 41 ہوگئی۔

اسپتال حکام کے مطابق متاثرہ نوجوان کو گزشتہ روز سندھ انفیکشیئس ڈیزیز اسپتال لایا گیا تھا۔ نوجوان کے جسم پر دانوں کی شکایت پر سیمپلز ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے، جس کے بعد پی سی آر ٹیسٹ میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی۔

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال سندھ میں منکی پاکس کے کیسز کی تعداد 41 ہوگئی ہے، جن میں سے 13 کیسز کراچی میں سامنے آئے ہیں۔