شتر مرغ کے گوشت میں آپ کی صحت کے لیے کیا حیران کن راز چھپے ہیں؟

فیصل آباد (آئی این پی)شتر مرغ کے گوشت کی فروحت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جسکا مقصد عوام کو چربی وکولیسٹرول سے پاک گوشت فراہم کرنا ہے، ڈائریکٹر لائیو سٹاک فیصل آباد نے کہا ہے کہ حکومت شہریوں کو صحت بخش گوشت کی فراہمی کے منصوبے پر عمل پیرا ہے اور اس سلسلہ میں شتر مرغ کے گوشت کی فروحت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جسکا مقصد عوام کو چربی اورکولیسٹرول سے پاک گوشت فراہم کرنا ہے تاکہ لوگوں کوکولیسٹرول کی زیادتی سے پیدا ہونے والی مہلک بیماریوں سے بچایا جا سکے۔

ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر علی بتایاکہ شتر مرغ کا گوشت غذائیت،زنک اور سیلنیم سے بھرپور ہوتا ہے جو انسانی صحت کیلئے بے حد مفید ہے۔انہوں نے کہا کہ شادی بیاہ سمیت دیگر تقریبات میں شتر مرغ کے گوشت کا استعمال یقینی بنائیں جبکہ بچوں میں شتر مرغ کے گوشت کا استعمال ذہنی وجسمانی بیماریوں سے بچانے میں ممدومعاون ثابت ہوتا ہے اور اس گوشت میں وٹامن بی6، وٹامن بی12 اور وٹامن کے بچوں سمیت بڑوں کی نشو و نما میں اہم کردار اداکرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شتر مرغ کے گوشت کا استعمال شوگر کے مریضوں کیلئے انتہائی فائدہ مند ہے کیونکہ اس کے گوشت میں موجود زنک کی مقدار جسم میں انسولین کا کام کرتی ہے۔۔۔۔

close