بڑی خوشخبری! ماہرین نے وزن گھٹانے کا سب سے آسان طریقہ بتا دیا

لندن: غذائی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ ہر کھانے کے بعد مختصر چہل قدمی نہ صرف خون میں شکر کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد دیتی ہے بلکہ جسم میں اضافی چربی جمع ہونے کے عمل کو بھی سست کر سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق پیٹ کے گرد جمع ہونے والی چربی صحت کے لیے ایک بڑا خطرہ سمجھی جاتی ہے، جو موٹاپے، ذیابیطس اور دل کے مختلف امراض کا سبب بن سکتی ہے۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر کھانے کے بعد صرف 10 سے 15 منٹ تک معمول کی رفتار سے چہل قدمی کرنا صحت پر مثبت اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ تحقیقی رپورٹس کے مطابق اس معمول سے خون میں شکر کی سطح اچانک بڑھنے سے بچتی ہے، جس کے نتیجے میں جسم میں چربی ذخیرہ ہونے کا عمل کم ہو جاتا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کھانے کے فوراً بعد سخت ورزش یا تیز رفتار چہل قدمی سے گریز کیا جائے کیونکہ اس سے نظامِ ہاضمہ متاثر ہو سکتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق اس عادت کے ابتدائی فوائد ایک سے دو ہفتوں کے اندر محسوس کیے جا سکتے ہیں، جبکہ پیٹ کی چربی میں نمایاں کمی چار سے چھ ہفتوں کے دوران دیکھی جا سکتی ہے، بشرطیکہ متوازن غذا، مناسب پانی کا استعمال اور صحت مند طرزِ زندگی بھی اپنایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close