ماہانہ سوا لاکھ روپے تک تنخواہ پر انکم ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ماہانہ سوا لاکھ روپے تک تنخواہ پر لیا جانے والا انکم ٹیکس ختم کیا جائے۔

ایکس پر اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا حکومت نے مڈل کلاس تنخواہ دار طبقے سے 605 ارب انکم ٹیکس وصول کیا، مڈل کلاس تنخواہ دار طبقہ بری طرح پس رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا بچوں کی تعلیم، بجلی، گیس بل، مہنگا پٹرول، ناجائز لیوی، کھانے پینے کی چیزوں پر ٹیکس ہے، حکومتی اقدامات نے مڈل کلاس طبقے کا جینا محال کر دیا ہے، بجٹ میں ریلیف دیا جائے۔
انھوں نے مطالبہ کیا کہ ماہانہ 1 لاکھ 25 ہزار روپے تنخواہ پر انکم ٹیکس مکمل ختم کیا جائے، اور اس سے زیادہ کی تنخواہ والوں کی شرح کم از کم آدھی کی جائے، زیادہ سے زیادہ ٹیکس کی حد 35 سے کم کر کے 15 فی صد پر لائی جائے۔

حافظ نعیم نے کہا پروفیشنل افراد اور ماہرین بدترین ٹیکس نظام کی وجہ سے تیزی سے ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close