کورونا وائرس کی خطرناک ترین قسم ’اومیکرون‘ سے دنیا بھر میں کتنی اموات ہو چکی ہیں اور وائرس کتنا مہلک ہے؟ عالمی ادارہ صحت بھی میدان میں آگیا

جنیوا (پی این آئی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے پوری دنیا میں پھیلنے کا خطرہ ہے جس کے باعث بعض علاقوں کو اس کے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تاحال دنیا میں اومی کرون کی وجہ سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی لیکن اس وائرس پر ابھی بہت سی تحقیق ہونا باقی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ اومی کرون وائرس میں تبدیلیاں بہت زیادہ ہیں جن میں سے کچھ پریشان کن ہیں۔ اس وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کو شدید خطرہ ہوسکتا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈ روس ادھانوم کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ تبدیلیوں کے ساتھ کورونا کی نئی قسم اومی کرون کا سامنے آنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہمارے لیے صورتحال کتنی خطرناک ہے۔ یہ ویریئنٹ اس بات کو بھی ظاہر کرتا ہے کہ دنیا کو وباؤں کے حوالے سے نیا معاہدہ کرنے کی ضرورت ہے۔

close