خانہ کعبہ کے بالکل سامنے مکہ ٹاور کا سب سے اوپر والا کمرہ کس کے لیے مخصوص ہے ؟ جان کر سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے

اسلا م آباد (دنیو زڈیسک )اس وقت پوری دنیا میں ہزاروں بلکہ شاید لاکھوں مساجد ہونگی جن میں فرزندان اسلام روزانہ خالق کائنات کی عبادت کرتے ہیں ۔ ایک سے ایک خوبصورت اورحسین ترین مساجد جنہیں دیکھ کر دل خود بخوود سبحان اللہ کہہ اٹھتا ہے اور رب ذوا لجلال کی مدح سرائی کرنے کو دل چاہتا ہے جس نے انسان کو اس قدر اعلیٰ صناعی اور صلاحیتیوں سے نوازا کہ خود انسان بھی حیرت زدہ رہ گیا۔قارئین کی دلچسپی کی ایک نذر ایک خبر کہ فرزندان اسلام کے مقدس ترین مقام بیت ا للہ کے عین سامنے مکہ کلاک ٹاور کی عظیم الشان عمارت واقع ہے جو 2013 میں اپنے افتتاح کے موقع پر دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت تھی۔اس عمارت کی چوٹی زمین سے 607 میٹر کی بلندی پر واقع ہے اور بلند ترین مقام پر ایک خوبصورت سنہرا ہلال بنایا گیا ہے جس کی چمک میلوں دور سے آنکھوں کو خیرہ کرتی ہے۔ چوٹی کے عین نیچے، سنہری ہلال کی بنیاد میں ایک خاص کمرہ بنایا گیا ہے جسے کائنات کے خالق کی عبادت کے لئے وقف کیا گیا ہے۔رپوٹس بتاتی ہیں کہ یہ دنیاکا بلند ترین عبادت خانہ ہے ۔ نماز کے لئے بنائے گئےاس کمرے تک پہنچنے کے لئے ہائی سپیڈ لفٹ استعمال کرنا پڑتی ہے جو عمارت کے ٹاپ فلور تک جاتی ہے۔ اس کے بعد 18 میٹر کا فاصلہ پیدل طے کیا جا سکتا ہے یا اس کے لئے دنیا کی بلند ترین چئیر لفٹ استعمال کی جا سکتی ہے۔ عمارت کی تعمیر کے لئے کام کرنے والے انجینئروں کا کہنا ہے کہ اس کی منصوبہ بندی کرنے والے چاہتے تھے کہ کعبتہ اللہ کےپاکیزہ اور روح پرور نظارے کے ساتھ نماز کی ادائیگی کے لئے جگہ تعمیر کی جائے جس کی تکمیل کے لئے بلند ترین مقام پر واقع ہلال کے اندر یہ خاص کمرہ تعمیر کیا گیا جہاں مسلمان باری تعالیٰ کی عظمتوں کا اعتراف کرتے ہیں اور اس کے سامنے سر بسجود ہوتے ہیں ۔

close