گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیاگیا

شدید گرمی سے بد حال طلبہ وطالبات کے لیے خوشخبری ہے کہ موسم گرما کی طویل تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب رانا سکندر حیات نے آج صوبے بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں تین ماہ کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے بھر میں گرمیوں کی تعطیات 22 مئی سے 23 اگست ہوں گی۔ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے تین ماہ تک درس وتدریس کے لیے بند رہیں گے۔

رانا سکندر حیات نے چھٹیوں کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ حکومت تعلیمی نقصانات کے ازالے کے لیے تعلیمی کلینڈر کو بڑھانے اور چھٹیوں میں تخیف کے بارے میں غور کر رہی ہے۔

گزشتہ روز اس حوالے سے پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا نیا بیان سامنے آیا تھا کہ صوبائی حکومت اس سال گرمیوں کی چھٹیوں میں 15 سے 20 دن کی کمی پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے اور کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے تین سے چار مختلف تجاویز کا جائزہ لے رہی اور اسٹیک ہولڈز کے ساتھ رابطے میں ہے۔

انہوں نے واضح کیا تھا کہ اس بارے میں کوئی بھی حتمی فیصلہ ماہ مئی کے بعد ہی ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close