کچھ وجوہات کی بنا پر طلباء کے معاملہ کو بہتر انداز میں ڈیل نہیں کیا گیا،جام کمال کا اعتراف

کوئٹہ (آن لائن )وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے اعتراف کیا ہے کہ کچھ وجوہات کی بنا پر معاملہ کو بہتر انداز میں ڈیل نہیں کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا انہوں نے پاکستان میڈیکل کمیشن کے آن لائن ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاجی طلبا کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لینے کی کاپی شیئر کی اور کہا کہ انشا اللہ طلبا کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی اور ایف آئی آر

واپس لے لی گئی ہیں انہوں نے اعتراف کیا کہ کچھ وجوہات کی وجہ سے معاملات بہتر انداز میں ڈیل نہیں کئے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close