سعودی عرب کی جانب سےپاکستانی طلباو طالبات کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

ریاض(پی این آئی)سعودی عرب نے پاکستانی طلباوطالبات کے لیے 25فیصد جامعات میں اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکالرشپ ڈپلومہ، ماسٹرز، پی ایچ ڈی کے600 طلبا کو دی جائے گی۔75 فیصد اسکالرشپس ایسے طلباوطالبات کی دی جائیں گی جو پاکستان سے اپلائی کریں گے اور25 سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو دی جائیں گی۔درخواستیں جمع کروانے کے عمل میں سفارتخانہ پاکستان بھی معاونت کرے گا

بورڈ امتحانات کے نتائج تنازعے کا شکار،کمیٹی تشکیل دے دی گئی

پشاور(پی این آئی) خیبرپختون خواہ میں ہونے والے بورڈ امتحانات کے نتائج متنازع بن گئے، جس کی تحقیقات کے لیے محکمہ تعلیم نے کمیٹی تشکیل دے دی۔ خیبرپختونخوا میں حالیہ بورڈنتائج متنازع بن گئے، جس پر محکمہ تعلیم نےبورڈامتحانات میں زیادہ نمبر ملنے کے معاملے پر کمیٹی بنادی۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 8 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ، جو زیادہ یا اضافی نمبر کی چھان بین کرے گی۔کمیٹی میٹرک اور
بارہویں کے 1090 طلبا و طالبات کے پرچوں کاجائزہ لے گی اور پوزیشن ہولڈرز کے موجودہ نمبرز کا سابقہ ریکارڈکے ساتھ موازنہ کرے گی جبکہ کمیٹی کے اراکین پرچے چیک کرنے کے معیار اور طریقہ کار کا جائزہ لے گی۔محکمہ تعلیم کے مطابق حالیہ بورڈامتحانات میں پہلی بار طالب علموں کو 100فیصد نمبرز دیئے گئے ہیں، کئی بورڈز میں امیدواروں نے 1090 سے زائدنمبر حاصل کیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close