دسویں اور بارہویں جماعت کے نالائق طلبہ کی لاٹری نکل آئی

اسلام آباد (پی این آئی) کورونا کی وباء کے باعث دسویں اور بارہویں جماعت کے نالائق طلبہ کی لاٹری نکل آئی ہے جنہیں پاس ہونے کی کوئی امید نہ تھی لیکن حکومت نے دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں حکومت نے دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے

کہ کورونا صورتحال کے باعث دوبارہ فوری امتحانات ممکن نہیں اورفیل ہونے والے طلبا کو رعایتی 33 نمبرز دے کر پاس کیا جائے گا جب کہ میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سال میں دو بار ہوں گے، امتحانات کو سپلیمنٹری امتحانات کا نام نہیں دیا جائے گا۔یہ بھی طے کیا گیا کہ آئندہ سال میٹرک امتحانات مئی جون میں ہوں گے،اورآئندہ سال نیا سیشن اگست سے شروع ہوگا۔۔۔۔۔

close