تعلیمی سرگرمیاں بحال، سرکاری او ر نجی تعلیمی ادارے آج سے کھول دیئے گئے

اسلام آباد (پی این آئی) ملک بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھول دئیے گئے ہیں۔ پاکستان بھر میں کورونا کیسز میں کمی کے باعث طلبہ و طالبات کی چھٹیاں ختم کردی گئیں۔سرکاری اعلان کے مطابق ملک بھر میں آج کورونا ایس او پیز کے نفاذ کے ساتھ تعلیمی ادارے کھول دئیے گئے۔ حکومت نے 15 ستمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔آج سے لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھل گئے۔

خیبر پختوانخوا میں پشاور سمیت 8 اضلاع میں بھی آج سے تعلیمی ادارے کھول دئیے گئے۔ کورونا پابندیوں کے باعث مسلسل بندش کا شکار تعلیمی ادارے روزمرہ سرگرمیوں میں مصروف ہو گئے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close