احتجاجی طلبا کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لے لی گئی،نوٹیفیکیشن جاری

کوئٹہ (آن لائن )پی ایم سی آن لائن ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاجی طلبا کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لے لی گئی۔ محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان پراسیکیویشن سروس (آئین اینڈ پاورز)ایکٹ 2003 کے سیکشن 494 Cr.PC اور سیکشن 10 سی کے تحت حکومت بلوچستان نے حکام منظوری کے بعد طلبا بالاچ و دیگر کے خلاف ایف آئی آر نمبر 167/2021سول لائن عوامی مفاد میں واپس لے لی گئی ہیں۔

کورونا وبا میں کمی، بس اسٹینڈ کی رونقیں لوٹ آئیں حکومت کی جانب سے لگائی گئی پابندی پر اب تک عملدرآمد شروع نہ ہو سکا

فیصل آباد(پی این آئی)حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجود بس اڈوں پر کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کی باقاعدہ جانچ پڑتال شروع نہیں ہو سکی۔کورونا وبا میں کمی کے ساتھ فیصل آباد جنرل بس اسٹینڈ کی رونقیں لوٹ آئی ہیں اور دوسرے شہروں کو جانے والی بسوں میں مسافروں کی تعداد بڑھنا شروع ہو چکی ہے تاہم حکومت کی جانب سے سفر کرنے والوں کے لیے کورونا ویکسین لگوانے کے سرٹیفکیٹ کی جانچ پڑتال کا انتظام نظر نہیں آرہا۔فیصل آباد کے
جنرل بس اسٹینڈ پربھی ہزاروں مسافروں کا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کرنے کا کوئی انتطام موجود نہیں۔جنرل بس اسٹینڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ عملے کے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو 100 فیصد یقینی بنایا گیا ہے جب کہ مسافروں کی جانچ پڑتال کا عمل کچھ مشکلات کا شکار ہے، ڈرائیور کنڈیکٹر کے ویکسین سرٹیفکیٹ کی موجودگی میں ہی ان کے بس میں سوار ہونے کو یقینی بنارہے ہیں۔

close