تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ اہم اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالےسے صوبائی سیکرٹری تعلیم کے اجلاس میں اہم فیصلہ کر لیا گیا ہے۔قائم مقام سیکریٹری تعلیم آصف حیدر کا کہنا ہے کہ فیصلہ کیا ہے کہ تعلیمی اداروں کی چھٹیاں نہیں بڑھائی جائیں گی۔قائم مقام سیکریٹری تعلیم آصف حیدر کی زیرِ صدارت اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں صوبائی سیکرٹریز تعلیم نے ویڈیو لنکس کے ذریعے شرکت کی۔
اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں کی چھٹیاں نہیں بڑھائی جائیں گی۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام تعلیمی بورڈز کے امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔اجلاس میںاتفاق کیا گیا کہ کورونا وائرس کی ایس او پیز کے تحت اسکول شیڈول کے مطابق کھولے جائیں گے۔اجلاس میں یہ بھی اتفاق کیا گیا کہ تمام صوبے اپنی حدود میں کورونا وائرس کی شرح کے مطابق خود فیصلے کریں گے۔۔۔۔

close