پی ٹی آئی کے ایم پی اے نے شہزاد اکبر کے خلاف سٹینڈ لے لیا

لاہور (پی این آئی) ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی کے ایم پی اے نذیر چوہان کو ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹیم کے سامنے پیش کر دیا گیا، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔نذیر چوہان کا کہنا ہے کہ میں اپنے مؤقف پر قائم ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں لاہور سے جیتا ہوا منتخب رکنِ پنجاب اسمبلی ہوں، ایسا تو نہیں ہونا چاہیئے کہ ایک غیر منتخب شخص یہ کام کرے۔پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما نے یہ بھی کہا کہ یہ تو نہیں ہو سکتا کہ عمران خان میرے وزیرِ اعظم ہوں، میں پی ٹی آئی کا ایم پی اے ہوں اور ایک غیر منتخب شخص میرے ساتھ اس طرح کرے۔نذیر چوہان نے کہا کہ دیکھتے ہیں کہ ان کی کیا نیت ہے؟ آپ کو پتہ ہے کہ شہزاد اکبر صاحب ایک بڑی سیٹ پر بیٹھے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں یہی چاہتا تھا کہ پوچھوں وہ بڑی سیٹ پر بیٹھے ہیں، وہ ہیں کون؟

close