حلقہ پی پی 38ضمنی الیکشن، جیت کس کی ہو گی؟ پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا

سیالکوٹ(پی این آئی ) پنجا ب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ووٹنگ صبح 8بجے سے شام5 بجے تک جاری رہی۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ 38 پر کل 8 امیدوار ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔ حلقہ پی پی 38 میں کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 422 ہے، جن کے لئے 165 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ حلقہ میں مردوں کیلئے 262 اور خواتین کیلئے 225 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے چودھری خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث نشست خالی ہوئی تھی۔پنجا ب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

close