لاہور کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے باعث سفید پوش طبقے کے لیے گھر کا بجٹ چلانا مشکل ہو گیا ہے۔
بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ گھی، کوکنگ آئل، چاول اور چینی کی قیمتیں عام صارفین کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔
مارکیٹ میں گھی 490 سے 520 روپے فی کلو جبکہ چاول 320 سے 520 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔ چینی کی قیمت بھی 160 سے 165 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث محدود آمدن میں گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔






