ایل پی جی کی من مانی قیمتوں نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ نظر انداز کرتے ہوئے گیس مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہے۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 241 روپے فی کلوگرام مقرر ہے، تاہم مختلف علاقوں میں شہریوں کو یہی گیس 440 سے 480 روپے فی کلوگرام تک فروخت کی جا رہی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں نے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر کر دیا ہے اور خصوصاً سفید پوش طبقہ شدید مالی دباؤ کا شکار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ من مانے نرخ وصول کیے جا رہے ہیں، لیکن اس پر قابو پانے والا کوئی نظر نہیں آتا۔
متاثرہ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں پر مؤثر کنٹرول کیا جائے، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
یاد رہے کہ نئے مالی سال کے آغاز پرایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی تھی۔
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 67روپے 33پیسے کی کمی کی گئی تھی جس کے تحت ایل پی جی کا11.8 کلوگرام جبکہ گھریلوسلنڈر794روپے5 پیسےسستاکردیا گیا تھا۔
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کانوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق جولائی کے لیے تھا جس کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت241روپے43 پیسے مقرر کردی گئی ۔ ایل پی جی کے11.8کلوگرام گھریلوسلنڈرکی نئی قیمت 2848 روپے91 پیسےمقرر کی گئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






