انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیل سستا مگر پاکستان میں مہنگا کیوں؟

اسلام آباد: سینیٹر محسن عزیز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے حوالے سے توجہ مبذول نوٹس پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی کا طوفان برپا ہو گیا ہے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے محسن عزیز نے کہا کہ حکومت مطلوبہ ٹیکس وصول کرنے میں ناکام رہی تو پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں اضافہ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا براہِ راست بوجھ عوام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے باوجود پڑوسی ممالک نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں صرف تین روپے تک اضافہ کیا، جبکہ پاکستان میں عوام پر زیادہ بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔

محسن عزیز کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں جس تناسب سے کمی ہوئی، پاکستان میں اس کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچایا گیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عوام کی جیب پر بار بار ڈاکا ڈالا جا رہا ہے۔

سینیٹر محسن عزیز نے مزید کہا کہ حکومت اپنے اخراجات کم کرنے کے بجائے مسلسل عوام پر مالی بوجھ بڑھا رہی ہے، جس کے باعث عام آدمی شدید مشکلات کا شکار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close