2031 میں عالمی معاشی طاقتیں کون ہونگی؟ بڑی پیش گوئی

عالمی مالیاتی منظرنامے میں 2031 تک بڑی تبدیلیوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے مطابق دنیا کی بڑی معیشتوں کی درجہ بندی میں نمایاں ردوبدل دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ) کی اپریل 2026 کی تازہ پیش گوئی کے مطابق، 2026 سے 2031 کے درمیان کئی ابھرتی ہوئی معیشتیں تیزی سے ترقی کرتے ہوئے عالمی فہرست میں اوپر آئیں گی۔

اعداد و شمار کے مطابق امریکہ اور چین بدستور دنیا کی دو بڑی معیشتیں رہیں گی۔ دونوں ممالک کے جی ڈی پی میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، تاہم امریکہ تقریباً 27.5 ٹریلین ڈالر کی معیشت کے ساتھ چین سے بدستور آگے رہے گا، جس کی معیشت کا حجم اس سے تقریباً 11.5 ٹریلین ڈالر کم رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین اور امریکہ دونوں اپنی معیشتوں میں اربوں ڈالر کا اضافہ کریں گے، لیکن عالمی درجہ بندی میں ان کی برتری برقرار رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close