بری خبر ، تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں  پھر اضافہ ہو گیا ۔

امریکہ اور ایران کے درمیان دوبارہ کشیدگی کی بازگشت کے  باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔

برینٹ خام تیل 111 ڈالرز فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی 107 ڈالر زفی بیرل میں فروخت کیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ مربن خام تیل کی قیمت 108 ڈالرز فی بیرل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی تجاویز مسترد کرنے اور آبنائے ہرمز کھلنے کی غیریقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close