پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے ہائبرڈ گندم خریداری پالیسی 2026 کا اعلان کر دیا ہے۔
صوبائی حکومت کی دستاویز کے مطابق پہلی بار گندم خریداری کے عمل میں نجی شعبے کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ حکومت نے 5 لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن اسٹریٹجک گندم ذخیرہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی گندم خریداری میں دو تہائی حصہ سرکاری جبکہ ایک تہائی نجی ایگریگیٹرز خریدیں گے۔ گندم کی عارضی امدادی قیمت 3500 روپے فی 40 کلو مقرر کی گئی ہے۔
سرکاری خریداری پر 32 ارب روپے جبکہ نجی شعبے کے لیے 16 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
پالیسی کے مطابق نجی ایگریگیٹرز کو 70 فیصد تک مارک اپ سپورٹ فراہم کی جائے گی، جبکہ ان کا انتخاب شفاف ٹینڈر کے ذریعے کیا جائے گا۔
حکومتی دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام ادائیگیاں بینکنگ چینلز کے ذریعے ہوں گی اور گندم کے اسٹاک کی نگرانی کے لیے ڈیجیٹل سسٹم استعمال کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






