ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا

کراچی(پی این آئی)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 مئی کو ختم ہفتے میں 16.75 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔اس اضافے کے بعد ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 10 مئی تک 14 ارب 62 کروڑ ڈالر رہے۔اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1.52 کروڑ ڈالر بڑھ کر 9.13 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 15.23 کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.49 ارب ڈالر رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close