//

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

شانگلہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دکانوں اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تاہم ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے مختلف علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close