وفاقی حکومت کا آج آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان، مجموعی حجم کتنا ہو گا؟

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 24-2023کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کرے گی ۔مجموعی طور پر 14006 ارب روپے مالیت کے حجم پر مشتمل 6 ہزار ارب روپے سے زائد خسارے کا وفاقی بجٹ وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، بجٹ میں 700 ارب روپے سے زائد کے نئے ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بجٹ برائے مالی سال 24-2023 کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔ بجٹ میں جی ڈی پی کا 7.7 فیصد یا 6 ہزار ارب روپے سے زائد کا خسارہ متوقع ہے جبکہ ملکی آمدن کا تخمینہ 9200 ارب لگایا گیا ہے۔ایف بی آرکے لیے ٹیکس محصولات اور نان ٹیکس آمدن کیلیے 2800 ارب روپے کا ہدف رکھا گیا ہے جس میں 55 فیصد سے زائد صوبوں کو منتقل کیے جائیں گے، وفاق آئندہ مالی سال میں ترقیاتی منصوبوں پر 950 ارب روپے خرچ کرے گا۔

close