سونے کی قیمتوں پھر کمی، خریداروں کیلئے اچھی خبر آگئی

کراچی (پی این آئی) سونے کی قیمتو ں پھر کمی، خریداروں کیلئے اچھی خبر آگئی۔۔۔ پاکستان میں سونے کی قیمت کم ہوگئی۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی فی تولہ سونا 300 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 25 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔

دس گرام سونے کی قدر 258 روپے کی کمی سے ایک لاکھ سات ہزار 767 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوا ہے ۔ یہاں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے سے 1818 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

close