ن لیگ کے لیے آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کے امیدوار پر اتفاق رائے بڑا چیلنج ، فیصلہ کیا ؟

مسلم لیگ ن کے لیے آزاد کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار کے نام پر اتفاقِ رائے پیدا کرنا بڑا چیلنج بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف تاحال آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے امیدوار کے نام پر حتمی فیصلہ نہیں کر سکے، تاہم اس حوالے سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، جس کے دوران مختلف امیدواروں کے سیاسی وژن اور ایوان میں ان کی حمایت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنماؤں نے وزارتِ عظمیٰ کے لیے متبادل آپشنز پر غور کرنے کی تجویز دی ہے، جس کے بعد مظفرآباد سے بیرسٹر افتخار گیلانی بھی وزیراعظم کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔

مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد اگلا مرحلہ طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ امیدوار کے نام کی منظوری کے بعد حکومت سازی کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔

آزاد کشمیر کی سیاست میں اب نظریں نواز شریف کے فیصلے پر مرکوز ہیں۔