مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ محکمہ ان لینڈ ریونیو نے مقررہ ٹیکس اہداف سے زائد ریونیو وصول کرکے ریاست کے مالی استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ بہترین کارکردگی کا یہ تسلسل مستقبل میں بھی برقرار رکھا جائے۔
وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے ان خیالات کا اظہار ایوان وزیراعظم مظفرآباد میں محکمہ ان لینڈ ریونیو کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں چیف سیکرٹری خوشحال خان، سیکرٹری مالیات حسن مسعود، سیکرٹری ان لینڈ ریونیو محمد یونس میر، کمشنر ان لینڈ ریونیو نارتھ زون باصل صدیق، کمشنر ان لینڈ ریونیو ساؤتھ زون سید انصر علی، سیکرٹری اے جے کے سی بی آر ڈاکٹر شازیہ حبیب سمیت محکمہ ان لینڈ ریونیو کے سینئر …






