//

کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (آئی این پی): پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کا حق ہے، نہ اسلام آباد، نہ پنجاب، نہ سندھ، نہ بلوچستان اور نہ ہی خیبرپختونخوا اس کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف اور صرف کشمیری عوام ہی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ برابری کے حق کے لیے 27 جولائی کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنایا جائے تاکہ کشمیر کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق ہو۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ “کشمیر کا فیصلہ صرف و صرف کشمیر کرے گا۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close