//

بلاول بھٹو زرداری کی چیچیاں ہاؤس آمد، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میرپور کے علاقے کھڑی شریف میں چیچیاں ہاؤس پہنچ کر سابق صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مرحوم کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے بھائی وزیرِ برقیات چوہدری ارشد حسین، ہمشیرہ پروفیسر (ر) جمیلہ چوہدری، صاحبزادے وزیرِ فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان، سعود سلطان اور بھتیجے چوہدری صہیب ارشد سے ملاقات کی اور ان سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے مرحوم کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور تمام لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close