وزیرِ اعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے حلقۂ انتخاب کا طوفانی دورہ کیا۔ اس موقع پر پلنگی میں سادات کاظمی خاندان، جو 4,500 ووٹوں پر مشتمل ہے، نے راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سادات کاظمی خاندان کے نمائندوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے مختصر عرصے میں ایسے ترقیاتی اقدامات کیے ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے تاریخی تعلیمی پیکج کی منظوری، ضلع حویلی میں یونیورسٹی کے قیام، دانش اسکول، متعدد کالجوں اور اسکولوں کی اپ گریڈیشن سمیت مختلف تعلیمی منصوبوں پر عمل درآمد سے ضلع کو ایک اہم تعلیمی مرکز بنانے کی بنیاد رکھی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تاریخی تعلیمی پیکج اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی حکومت نوجوانوں کو معیاری تعلیم اور ہنر کی فراہمی کے وژن پر عمل پیرا ہے، تاکہ آزاد کشمیر کا نوجوان بہتر مستقبل کی جانب گامزن ہو سکے۔
قریب سے خطاب کرتے ہوئے نمائندگان نے کہا کہ وزیرِ اعظم آزاد کشمیر نوجوانوں اور آنے والی نسلوں کو تعلیم یافتہ اور ہنر مند دیکھنا چاہتے ہیں، اسی لیے آمدہ انتخابات میں راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنا کر دوبارہ اسمبلی میں بھیجیں گے۔تقریب کے دوران مقررین نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا اور عوامی خدمت کے عمل کو مزید وسعت ملے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






