پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن تاخیر کا شکار
محکمہ خزانہ پنجاب کی مبینہ تاخیر کے باعث سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق اکاؤنٹنٹ جنرل (اے جی) آفس نے تنخواہوں کے اجرا سے متعلق قواعد جاری کر دیے ہیں، تاہم باقاعدہ نوٹیفکیشن نہ ہونے کے باعث رواں ماہ ملازمین اور افسران کو اضافہ شدہ تنخواہیں ملنے کا امکان کم ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب کے فیصلے پر سرکاری ملازمین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن فوری طور پر جاری کیا جائے تاکہ انہیں مقررہ مراعات بروقت مل سکیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






