پیرو میں بس کھائی میں جاگری، 14 افراد ہلاک، 5 زخمی
جنوبی امریکی ملک پیرو میں مسافر بس کو پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حادثہ دارالحکومت لیما سے تقریباً 800 کلومیٹر شمال میں واقع علاقے سان جوآن میں پیش آیا، جہاں مسافر بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔
حکام کے مطابق حادثے کے وقت بس میں 19 افراد سوار تھے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں، تاہم متعلقہ اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






