بجلی کی قیمت میں ایک روپے 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست
بجلی کی قیمت میں ایک روپے 20 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جون کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔ درخواست میں بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی استدعا کی گئی ہے۔
نیپرا نے درخواست پر سماعت 29 جولائی کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ملک بھر کے صارفین کے ساتھ ساتھ کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






