اسلام آباد
پیپلز پارٹی آزادجموں و کشمیر امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور نے ہدایت کی ہے کہ آزادجموں و کشمیر کے آیندہ انتخابات کے سلسلے میں تمام حلقوں میں پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے جا چکے ہیں ۔اس حوالے سے پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے ٹکٹ ہولڈرز کے مقابلے میں پارٹی کے جن رہنماؤں ،عہدیداران و کارکنان نے کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں وہ فوری طور پر اپنے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے کر پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے نامزد امیدواروں کی انتخابی مہم بھرپور طریقے سے چلائیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






